فیاض الحسن چوہان کا صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام سے دستبرداری کا اعلان حکومتی ناکامی‘ محمد نواز ناجی

  فیاض الحسن چوہان کا صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام سے دستبرداری کا اعلان حکومتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کادوتہائی اکثریت نہ ہونے کے باعث صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام سے دستبرداری کااعلان حکومت کی واضح ناکامی ہے حکمران صوبہ جنوبی پنجاب کے(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

قیام کے جووعوے اوروعدے کرتے رہے وہ ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں ان خیالات کااظہار چیف ایگزیکٹو تحریک بحالی صوبہ بہاولپورمحمدنوازناجی نے فیاض الحسن چوہان کے اس بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کیاجس میں انہوں نے کہاتھاکہ تحریک انصاف کے پاس پنجاب اوروفاق میں دوتہائی اکثریت نہیں ہے اس لئے ہم صوبہ جنوبی پنجاب کے حوالے سے کچھ نہیں کرسکتے نوازناجی نے کہاکہ حکمرانوں نے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ تشکیل دے کراپنے لئے ووٹ توحاصل کرلیے لیکن اب اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ رہے ہیں یہ حکمرانوں کی نااہلی کی واضح دلیل ہے نوازناجی نے کہاکہ حکمران فوری طورپرپنجاب اسمبلی کی اتفاق رائے سے صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام اورصوبہ بہاولپورکی بحالی کیلئے منظورکردہ قراردادوں سے رجوع کرناچاہیے پنجاب اسمبلی نے تودونوں صوبوں کے حوالے متفقہ قراردادیں منظورکررکھی ہیں جس پرحکمران صوبہ جنوبی پنجاب اورصوبہ بہاولپوربناسکتے ہیں اس کیلئے مسلم لیگ ن پہلے ہی تعاون کااعلان کرچکی ہے جبکہ پیپلزپارٹی بھی اس سے متفق ہے انہوں نے کہاکہ دراصل حکمران جنوبی پنجاب صوبہ بناناہی نہیں چاہتے اورانہوں نے اعلان کے باوجود اس کاسیکرٹریٹ بھی نہیں بنایااگرحکمران اس میں مخلص ہوتے تونہ صرف جنوبی پنجاب کاصوبہ بن سکتاتھابلکہ بہاولپورکی بھی صوبائی حیثیت بحال ہوسکتی تھی اب بھی نااہل حکمران پنجاب اسمبلی کی صوبوں کے حوالے سے منظورکردہ قراردادوں سے رجوع کرکے صوبوں کے قیام کے حوالے سے اقدامات کرسکتے ہیں۔
ناکامی