ایران دفاعی طاقت میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھے گا: نائب صدر

ایران دفاعی طاقت میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھے گا: نائب صدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران (اے پی پی) ایرانی نائب صدر اسحاق جہانگیری نے کہا ہے کہ ایران ممکنہ خطرات کے مقابلے کے لیے دفاعی طاقت میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ تہران میں ذرائع ابلاغ کے لیے پہلے ایثار ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق جہانگیری نے کہا کہ دفاع مقدس کے تجربات کی روشنی میں ایرانی قوم وطن کے دفاع کے لیے لازمی آلات اور ہتھیاروں کی تیاری کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ انہوں نے یہ یاد دہانی کرائی کہ ایران پر مسلط کردہ جنگ کے دوران تہران اور ملک کے دیگر علاقے دشمن کے میزائلوں کا نشانہ بنے اور یہ میزائل بڑی طاقتوں نے عراق کے سابق آمر صدام کی حکومت کو فراہم کئے تھے۔

مزید :

عالمی منظر -