صرف نعروں اور دعوؤں سے کرپشن ختم نہیں ہو سکتی، سعدر ضوی 

صرف نعروں اور دعوؤں سے کرپشن ختم نہیں ہو سکتی، سعدر ضوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نوشہرہ (بیورورپورٹ) تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ کرپشن اس ملک سے صرف نعروں اور دعووں سے ختم نہیں ہوسکتی بلکہ اس کیلیے ضروری ہے کہ ملک میں شریعت محمدی کے مطابق حکومتیں جائیں تو ملک سے کرپشن اور کرشن کرنے والے خود بخود ختم ہو جائیں گے  کشمیر کے مسلمانوں پر ظم کے پہاڑڈالے جارہے ہیں لیکن ریاست مدینہ کے نام نہاد حکمران تماشائی بنے ہوئے ہیں جس روزاس ملک میں تحریک لبیک کی حکومت بنی اس روز جہاد کا اعلان کرکے کشمیر کی آزادی کے حصول کیلے پہلا قدم اٹھاکر کشمیر کے مسلمانوں کو آزاد کرائیں گے ہم ایسے نام نہاد ریاست مدینہ کے حکمرانوں کو کسی صورت تسلیم نہیں کرتے ہیں جو آئی ایم ایف سے سود کے عوض قرضے لے کر خود عیاشیاں کریں اور قوم ان کی عیاشیوں کا خمیازہ بھگتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ پی کے 63کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحریک لبیک خیبر پختونخواہ کے امیر ڈاکٹر شفیق امینی پی کے 63کے امیدوار محمد ثنااللہ، ملک فلک نیاز، ابراہیم صدیقی، حجت اللہ، قاسم اور مردان کے سابق ایم پی اے زاہد درانی نے بھی تحریک لبیک کے مرکزی امیر سعد حسین رضوی نے اپنے خطاب میں مزید کہا ہے منزل اب دور نہیں کہ تبدیلی آئے گی لیکن وہ تبدیلی نہیں کہ جس میں قوم سے آٹا چینی دالیں چھین لی جائے ریاست مدینہ کا جھوٹا نعرہ لگانے والوں نے تو لفظ تبدیلی کا حلیہ بگڑ دیا ہے کیونکہ ملک کے  سب سے بڑے  بڑے چور آج ریاست مدینہ کے نام نہاد حکمرانوں کے ہمنواہ ہیں ریاست مدینہ کے نعرے لگاکر اس ملک کے سادہ لوح قوم کو گمراہ کر دیا ہے مدینہ ریاست کا تصور صرف اورصرف عوامی خدمت ہے نہ کہ قومی دولت  لوٹ کر اپنیا ورخاندان والوں کیلیے حرام کی کمائی سے محلات اور کارخانے بنائے انہوں نے مزید کہا کہ نااہل سلیکٹیڈ حکمران ریاست مدینہ کی آڑ میں ریاست یہودہ کی پالیسیوں کو تقویت دے کر آئی ایم ایف اورورلڈ بینک سمیت دیگر استعماری قوتوں کی خوشنودی حاصل کرنے میں لگے ہوئے ہیں لیکن وہ وقت دور نہیں جب ان یہودوں کے تمام  پھٹو اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے کیونکہ موجودہ حکمرانوں نے شان رسالت میں توہین کی مرتکب معلونہ آسیہ کو بیرونی آقاوں کے حکم پر آزاد کرکے یہود نوازی کا ثبوت دیا ہے۔