حکومت عدالتی نظام میں بنیادی اور موثراصلاحات کرے، شہباز احمد گجر

حکومت عدالتی نظام میں بنیادی اور موثراصلاحات کرے، شہباز احمد گجر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جھنگ ( نمائندہ خصوصی)جمعیت علما ء اسلام کے مرکزی شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کو جلداز جلد موثر اور فعال بنائے تا کہ فوجی عدالتو ں کی ضرورت ہی پیش نہ آئے جمہوری دور میں فوجی عدالتیں حکومت کیلئے نیک نا می کا باعث نہیں ہو تی ہیں پارلیمنٹ کا فرض ہے کہ وہ فی الفور عدالتی نظام میں بنیادی اور موثراصلاحات کرے انہوں نے کہا کہ اکیسویں آئینی تر میم ایک امتیازی اور ناقص قانون ہے اور صرف مذہب کی بنیاد پر دہشت گردانہ کا روائیاں کر نے والوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں سماعت کی بات کی گئی ہے جبکہ لسانیت ، قومیت اور علیدگی پسندی کی بنیاد پر دہشت گر دی کر نے والوں کے مقدمات بھی فوجی عدالتوں میں ٹرائیل ہو نے چا ہیئے اور معاشی ، اقتصادی دہشت گردی کر نے والوں کے مقدمات بھی فوجی عدالتوں میں سما عت کئے جائیں۔