گھروں سے چوریاں کرنے والاگروہ گرفتار

  گھروں سے چوریاں کرنے والاگروہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ تہکال کی حدو د میں سرگرم پانچ رکنی چور گروہ کوسرغنہ سمیت گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کا تعلق پشاور کے مختلف علاقوں سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران گھروں سے چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے،گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے مال مسروقہ رقم اوراسلحہ بھی برآمد کر لیاگیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق مدعی نصیر محمد ولد سلطان محمد سکنہ شہید آباد تہکال بالا نے تھانہ تہکال پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کے گھر سے کسی نامعلوم ملزمان نے نقدی، پستول اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلئے ہیں جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ڈی ایس پی ٹاؤن مختیار علی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ تہکال شہریار احمد تفتیش کے دوران متعدد جرائم پیشہ افراد کو شامل تفتیش کیا جس کے دوران اصل ملزمان سراغ لگا کر پانچ رکنی چور گروہ شاہ زمان ولد گلاب جان،فرید ولد عارف اللہ سکنہ شہید آباد روڈ،یاسر ولد عباس،رحما ن اللہ ولد جاوید خان ساکنان تہکال پایاں اور ساجد ولد سید گل ساکن ناگمان کو گرفتار کر لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے مال مسروقہ نقد رقم اوراسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، تمام ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے