آزاد کشمیر کو سستی بجلی فراہم کرنے پر وفاقی حکومت کو سالانہ کتنے ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے ؟ چشم کشا انکشاف

آزاد کشمیر کو سستی بجلی فراہم کرنے پر وفاقی حکومت کو سالانہ کتنے ارب روپے کا ...
آزاد کشمیر کو سستی بجلی فراہم کرنے پر وفاقی حکومت کو سالانہ کتنے ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے ؟ چشم کشا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد کشمیر کو سستی بجلی فراہم کرنے پر وفاقی حکومت کو سالانہ کتنے ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے ؟ اس حوالے سے چشم کشا انکشافات سامنے آئے ہیں ۔ 

"جنگ " کی خصوصی رپورٹ کے مطابق  آزاد کشمیر کو سستی بجلی2.59روپے فی یونٹ فراہم کرنے پر حکومت کو سالانہ 50ارب روپے نقصان کا سامنا ہے  جسے اب زیادہ برداشت نہیں کیا جا سکتا ۔ اس کی جگہ حکومت آزاد جموں و کشمیر کو پاکستان میں 42روپے فی یونٹ کے مقابلے 22روپے فی یونٹ بجلی فراہمی کی پیشکش کی گئی ہے جسے وزیراعظم آزاد کشمیر نے انکار کردیا ہے۔