نامور کرکٹر کے بیٹے نے ایسی سٹیج اداکارہ سے شادی کر لی جس کے پہلے شوہر نے خودکشی کر لی تھی اور دوسرا فرار ہو گیا، یہ کون سے کرکٹر کا بیٹا ہے اور سٹیج اداکارہ کون ہے؟ تہلکہ خیز تفصیلات نے کھلبلی مچا دی

نامور کرکٹر کے بیٹے نے ایسی سٹیج اداکارہ سے شادی کر لی جس کے پہلے شوہر نے ...
نامور کرکٹر کے بیٹے نے ایسی سٹیج اداکارہ سے شادی کر لی جس کے پہلے شوہر نے خودکشی کر لی تھی اور دوسرا فرار ہو گیا، یہ کون سے کرکٹر کا بیٹا ہے اور سٹیج اداکارہ کون ہے؟ تہلکہ خیز تفصیلات نے کھلبلی مچا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) فلم، ٹی وی اور سٹیج کی نامور اداکارہ ثوبیہ خان نے خفیہ شادی کر لی ہے اور دولہا کوئی اور نہیں بلکہ لیجنڈ کرکٹر عبدالقادر کا بیٹا عثمان قادر ہے جو فیس بک پر بھی ایک دوسرے کیساتھ خوب پیار کا اظہار کر رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں۔۔۔بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری میچ میں اچانک لڑکے نے نوجوان لڑکی کے ساتھ ایسی حرکت کر دی کہ یہ منظر بڑی سکرین پر سب نے دیکھ لیا ، کھلاڑیوں نے بھی میچ روک دیا اور پھر۔۔۔
ثوبیہ خان اور عثمان قادر کے عشق کے چرچے کافی عرصے سے زبان زد عام تھے اور قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ دونوں نے خفیہ شادی رچا لی ہے لیکن دونوں میں سے کوئی بھی اس بات کا اقرار کرنے سے گریزاں تھا تاہم ایک نجی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ ثوبیہ خان نے عثمان قادر سے نکاح کا اقرار کر لیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ نکاح کو 2 ماہ ہوگئے ہیں لیکن وہ اس کو خفیہ رکھنا چاہتی تھیں۔ ثوبیہ خان کا کہنا ہے کہ رخصتی 2019 کے پہلے دو ماہ میں ہوجائے گی۔
ثوبیہ خان اس وقت کام کے سلسلے میں انگلینڈ میں موجود ہیں اور ان کے اس اعتراف کو تقویت ایک فیس بک پوسٹ سے بھی ملتی ہے جس میں انہوں نے عثمان قادر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پیار بھرے جذبات کا اظہار کیا اور کہا وہ انگلینڈ میں ان کے بغیر ادھورا محسوس کر رہی ہیں۔ انہوں نے لکھا ”ہمیں تم سے پیار کتنا، یہ ہم نہیں جانتے، مگر جی نہیں سکتے تمہارے بنا۔۔۔“ جبکہ اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے عثمان قادر نے ”I Love You“ بھی لکھا اور سب کے سامنے اپنے پیار کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ وہ عثمان قادر کیساتھ معروف گیم ”لڈو سٹار“ بھی کھیلتی رہیں جس میں جیت کا سکرین شاٹ لے کر پوسٹ کیا اور اگلی مرتبہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

ثوبیہ خان نے بتایا کہ اب وہ مزید سٹیج ڈراموں میں کام نہیں کریں گی تاہم اب اگر خاوند نے اجازت دی تو ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کروں گی۔ یاد رہے کہ اداکارہ ثوبیہ خان کے فرید نامی منگیتر نے دبئی میں خودکشی بھی کر لی تھی جس کے بعد اداکارہ ثوبیہ خان کی نیاز خان نامی شخص سے بھی دو سال تک دوستی رہی اور بات شادی تک پہنچ کر کچھ وجوہات پر ختم ہوگئی جس کے بعد اداکارہ ثوبیہ خان اور عثمان قادر کے درمیان عشق چل نکلا اور شادی پایا تکمیل کو پہنچ گئی۔
ثوبیہ خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ نکاح کے بعد سے عثمان قادر نا کرکٹ کھیل رہا ہے اور نا ہی اپنے گھر جا رہا ہے جس سے ثوبیہ خان کی شادی شدہ زندگی ابتداءمیں ہی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔ اداکارہ ثوبیہ خان کی عثمان قادر سے دوستی شوبز حلقوں میں کافی مشہور ہوئی جس کے بعد یہ دوستی شادی کے بندھن میں بدل گئی۔