کووڈ19 نمبر پلیٹ والی گاڑی کا معمہ بالآخر حل ہوگیا

کووڈ19 نمبر پلیٹ والی گاڑی کا معمہ بالآخر حل ہوگیا
کووڈ19 نمبر پلیٹ والی گاڑی کا معمہ بالآخر حل ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں سال فروری میں آسٹریلیا کے شہر ایڈلیڈ کے ایئرپورٹ پر کھڑی ایک بی ایم ڈبلیو گاڑی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں جس کی وجہ اس گاڑی کی نمبر پلیٹ تھی۔ اس پر COVID19نمبر لکھا ہوا تھا۔ یہ گاڑی کس کی تھی اور اس کی ایسی عجیب نمبر پلیٹ کی کیا وجہ تھی؟ اب تک لوگ اس پر حیران تھے تاہم اب یہ معمہ حل ہو گیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ایڈلیڈ ایئرپورٹ کے ترجمان نے گزشتہ روز بتایا ہے کہ اس بی ایم ڈبلیو گاڑی کے مالک سے رابطہ ہو گیا ہے اور اس نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ انٹرسٹیٹ شہری ہے اور اس کی گاڑی کی بھی انٹرسٹیٹ رجسٹریشن ہے جس کی وجہ سے اسے ایسا نمبر الاٹ کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق جب کورونا وائرس کی وباءپھیلی تو اس مالک نے گاڑی ایئرپورٹ کی پارکنگ میں کھڑی کر دی جو مہینوں سے وہیں کھڑی ہے۔ تیز ہوا کے باعث گاڑی کا کور اڑ گیا اور اس کی نمبر پلیٹ لوگوں کی نظروں میں آ گئی جنہوں نے اس کی تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنی شروع کر دیں۔ اس کے بعد سے لوگ ایسی کئی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تصاویر پوسٹ کر رہے ہیں جن کا تعلق بظاہر کورونا وائرس کی وباءسے ہے۔ ان میں ’وائرس‘ اور ’ووہان‘ جیسی نمبر پلیٹس شامل ہیں۔