عمرکوٹ:پیپلزپارٹی کے ممبران بلدیہ میں کوئی اختلاف نہیں: گھنشام داس،برہان الدین کمبار
عمرکوٹ (سید ریحان شبیر سے)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع عمرکوٹ کے انفارمیشن سیکرٹری برہان الدین کمبار نےکہاہےکہ پیپلزپارٹی میونسپل کمیٹی کےممبران میں کوئی اختلاف یاگروپ بندی نہیں،پینےکےپانی کےایشوز پر وائس چیرمین سےرابطہ کیامیری اس فون کال کو کوغلط رنگ دےکر پیش کیاگیامیڈیا میں جھوٹی من گھڑت خبریں پھیلائیں جن میں کوئی صداقت نہیں،پیپلزپارٹی عمرکوٹ سٹی کےصدرگھنشام داس نےمیڈیا کوپریس ریلیز جاری کرتےہوئےپیپلزپارٹی عمرکوٹ کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری برہان کمبار کے ہمراہ کہا اکہ ایم سی گروپ میں میری وائس کال کوتوڑمروڑ کرپیش کیاجارہاہے، برہان الدین کمبارنے فون وائس چیئرمین کو کیا تھا جس میں عمرکوٹ سٹی میں پانی کا مسئلہ اٹھایا تھا اور جو سی ایم او کے بارے میں لکھا گیا ہےسی ایم او سے برہان الدین کے پرانے تعلقات ہیں اور وائس چیئرمین ہمارے اپنے ہیں جو پارٹی میں اختلاف کی جھوٹی من گھڑت افواہیں پھیلائی جارہی ہیں پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں میونسپل کمیٹی کا عملہ غفلت، لاپروائی کر رہاہےجس کےباعث عوام کےمسائل التواء کاشکارہیں ،برہان کمبار نےکہاکہ غفلت لاپرواہی میں ملوث عناصرکےخلاف جلد کاروائی کی جائےگی اس عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گاعمرکوٹ سٹی میں ایم این اےنواب محمد یوسف تالپور، صوبائی وزیرسید سردار علی شاہ،ایم پی اے سید امیر علی شاہ ،ایم پی اےنواب تیمور تالپور اور پاکستان پیپلز پارٹی تنظیم کی جانب سےعمرکوٹ میں مسلسل عمرکوٹ میں ترقیاتی کام تیزی سےجاری ہےمخالفین سے یہ چیز برداشت نہیں ہورہی اور پارٹی کےکونسلر مکمل طور پر ایک پیج پر ہیں مقامی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں ہےضلعی انفارمیشن سیکرٹری برہان کمبارکاکہناتھاکہ مخالفین کےپاس پراپیگنڈا کےعلاوہ کچھ نہیں ہےپیپلزپارٹی عوامی جماعت ہےہماری سیاست کامحور ہی عوام کی خدمت ہے۔