قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری نوجوان شہید

قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری نوجوان شہید
قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری نوجوان شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، قابض فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غاصب  بھارتی فوج نے سری نگر کے نواحی علاقے نوگام میں سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوان کو شہید کیا۔ قابض فوج نے علاقے میں گھر گھرتلاشی بھی لی، کارروائی میں بھارتی پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔گزشتہ ہفتے بھی بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین کشمیری نوجوان شہید ہوگئے تھے۔