پشاور میں 72 سالہ شخص کی 13 سالہ بچی کے ساتھ شادی کی کوشش ناکام بنادی گئی
پشاور (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں 72 سالہ شخص کی 13 سالہ بچی کے ساتھ شادی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے پولیس ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے تنگی میں 72 سالہ شخص نے 13 سالہ بچی کو پانچ لاکھ روپے کے عوض اپنے نکاح میں لینے کی کوشش کی اور یہ رقم والد کو ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔پولیس نے 72 سالہ بوڑھے دلہا کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت حبیب جان کے نام اور ارمڑ کے رہائشی سے ہوئی۔ کارروائی کے دوران بچی کا والد موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے چائلٹ ایکٹ کے تحت ملزم اور لڑکی کے والد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ نکاح خواں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔