ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، گو لہ باری

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، گو لہ باری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیری(آئی این پی) بھارت کی ایل او سی پر جارحیت جاری۔بھارتی فوج نے گزشتہ روز سرحدی علاقوں کس جمیری، ٹائیں، جگالپال، ججوٹ بہادر میں بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔بھارتی فوج نے شہری آباد ی کواپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ سے کھڑکیاں اور دروازے لرز اٹھے تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہ ہوا۔ پاک فوج نے دشمن کو بھرپور جواب دیتے ہوئے ان کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے بعداس کی گنیں خاموش ہو گئیں۔
ایل او سی فائرنگ

مزید :

صفحہ اول -