علی سکندر فلم”ٹچ بٹن“کے جلد ریلیز ہونے کے خواہشمند

علی سکندر فلم”ٹچ بٹن“کے جلد ریلیز ہونے کے خواہشمند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکار علی سکندر نے فلم”ٹچ بٹن“ کی جلد ریلیز کی خواہش کا اظہار کر دیا اور کہا کہ امید ہے کہ ان کی یہ فلم ان کی امیدوں پر پورا اترے گی اور فلم میں ان کی ادکاری کو بہت پسند کیا جائے گا ان کا کردار اس میں بہت مضبوط ہے۔ انہوں نے ایمان علی کے ساتھ بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دوستوں گھر سے کم نکلو اور زیادہ سے زیادہ احتیاط کروں، کورونا کو جانے دو اور جلد سے جلد فلم”ٹچ بٹن“ کو آنے دو۔فلم کی کاسٹ میں ایمان علی، فرحان سعید، سونیا حسین،راحیلہ آغا اورفیروز خان شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -