عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیشی کے انتظامات مکمل

عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیشی کے انتظامات مکمل
عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیشی کے انتظامات مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ویب ڈیسک) اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیشی کے انتظامات مکمل کر لئے۔ 

روزنامہ جنگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اسد جاوید وڑائچ کی درخواست پر آئی جی جیل خانہ جات آفس لاہور کی جانب سے پی ٹی سی ایل کو باضابطہ طور پر سپریم کورٹ کی جانب سے سنٹرل جیل راولپنڈی میں ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کیلئے ضروری انتظامات کرنے بارے کہا گیا اور منیجر کارپوریٹ سیلز پی ٹی سی ایل کو بھیجے گئے لیٹر میں استدعا کی گئی کہ اس حوالے سے ایک ٹیکنیکل ممبر کو تعینات کیا جائے تاکہ انٹرنیٹ کی سہولت کی جانچ پڑتال کی جاسکے اور سنٹرل جیل راولپنڈی میں سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل میں فول پروف اور بلا تعطل بینڈوتھ کنیکٹیویٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -