تجارت معطل ہونےکےباوجودبھارت سےدرآمدات ایک بارپھر بڑھ گئیں
اسلام آ باد (خصوصی رپورٹ )تجارت معطل ہونےکےباوجودبھارت سےدرآمدات ایک بارپھر بڑھ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت کےابتدائی7ماہ میں بھارت سےدرآمدات میں تیسری باراضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطا بق تجارت معطل ہونےکےباوجودبھارت سےدرآمدات ایک بارپھر بڑھ گئیں۔
"جنگ " نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ستمبر2024 میں بھارت سےسالانہ بنیادپردرآمدات میں45 فیصد کابڑا اضافہ ہوا۔ ستمبر2024میں بھارت سے درآمدات کاحجم2کروڑ80لاکھ ڈالرزررہا۔ ستمبر 2023میں بھارت سے درآمدات ایک کروڑ93لاکھ ڈالرز تھیں۔ رواں مالی سال ستمبرمیں مسلسل دوسرے مہینے بھارت سےدرآمدات میں اضافہ ہوا۔