احتجاجی دھرنا اور روڈ بند کرانے پر جے یو آئی سندھ کی قیادت کیخلاف مقدمہ درج

احتجاجی دھرنا اور روڈ بند کرانے پر جے یو آئی سندھ کی قیادت کیخلاف مقدمہ درج
 احتجاجی دھرنا اور روڈ بند کرانے پر جے یو آئی سندھ کی قیادت کیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام ف سندھ کے سیکریٹری جنرل راشد سومرو اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

جمعیت علمائے اسلام کے تحت حب لکی چورنگی پر احتجاجی دھرنا اور روڈ بند کرانے پر جے یو آئی سندھ کی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمے میں جمعیت علمائے اسلام(ف)سندھ کے جنرل سیکرٹری راشد سومرو۔ڈاکٹرعطاالرحمان،مولانا محمد صادق،مولانا احسان اللہ،مولانا عبدالحق،مولانا نورالحق اور مولان شمس الحق سمیت دیگر ڈھائی سو سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا ہے، سرکار کی مدعیت میں درج مقدمہ نمبر 201/2019 میں بلوے اور روڈ بند کرنے کی دفعات 427/341/149/147شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ دو سو سے ڈھائی سو لاٹھی بردار افراد نے زبردستی حب ریور روڈ بند کرادیا، جس سے متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پولیس کے مطابق سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے میں بلوے اور روڈ بند کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ دو سو سے ڈھائی سو لاٹھی بردار افراد نے زبردستی حب ریور روڈ بند کرادیا، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔