بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو واپس لے جانے کیلئے طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا 

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو واپس لے جانے کیلئے طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا 
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو واپس لے جانے کیلئے طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی وزیر خارجہ کو بھارت لے جانے کیلئے خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے ایس شنکر کو لینے بھارتی فضائیہ کا خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جے شنکر کو اسلام آباد چھوڑ کر خصوصی طیارہ کل بھارت واپس چلا گیا تھا، انڈین ائیر فورس کے طیارے کو لاہور کے قریبی بھارتی شہر امرتسر اتارا گیا تھا۔

ایوی ایشن ذرائع کا بتانا ہے کہ خصوصی طیارہ امرتسر ائیرپورٹ پر پارک کیا گیا تھا جو اب انہیں لینے کے لیے واپس اسلام آباد کے نور خان ائیر بیس پہنچ ہے۔بھارتی وزیر خارجہ اور ٹیم کے ارکان آج شام بھارت واپس چلے جائیں گے۔

خیال رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ جے ایس شنکر اور دیگر ارکان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچے تھے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -