اپوزیشن اراکین کو 1 ارب سے بھی زائد کی آفرز آرہی ہیں: اسد قیصر

اپوزیشن اراکین کو 1 ارب سے بھی زائد کی آفرز آرہی ہیں: اسد قیصر
اپوزیشن اراکین کو 1 ارب سے بھی زائد کی آفرز آرہی ہیں: اسد قیصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اپوزیشن اراکین کو 1 ارب سے بھی زائد کی آفرز آرہی ہیں۔
اپنے ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ وفاقی حکومت آئینی پیکیج سے متعلق مسلسل جھوٹ بول رہی ہے، مجوزہ آئینی ترامیم کے اصل مسودے کو ابھی تک چھپایا گیا ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں اطلاع ملی ہے وفاقی حکومت کا پرانا مسودہ اب بھی برقرار ہے، حکومت آئینی عدالتوں کے علاوہ ملٹری کورٹ کی بھی بات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بنیادی انسانی حقوق کو کم کرنے کیلئے آئینی ترمیم پر کام کیا جا رہا ہے، ہم اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں۔
اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ سینیٹر ڈاکٹر زرقا نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے کو انہوں نے اپنے پاس رکھا ہوا ہے، دوست ممالک، اپوزیشن اور دیگر پارٹیوں کے کہنے پر احتجاج موخر کیا ختم نہیں کیا۔

مزید :

قومی -