آئینی ترمیم سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل پھرہوگا

آئینی ترمیم سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل پھرہوگا
آئینی ترمیم سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل پھرہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئینی ترمیم کے حوالے سے قائم قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے چیئرمین خورشید شاہ نے کہا  ہے کہ خصوصی کمیٹی نے آج چار جماعتوں کے ڈرافٹ کو یکجا کیا ہے، پی ٹی آئی کی درخواست پر خصوصی کمیٹی اجلاس کل تک ملتوی کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو  میں ان کا کہنا تھا کہ بی این پی اور بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی اپنے ڈرافٹ دیے ہیں۔ پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے رابطہ کیا اور اجلاس ملتوی کرنے کا کہا۔ 

خورشید شاہ کے مطابق عامر ڈوگر نے کہا کہ ہم آئینی ترمیم پر آج اپنا اجلاس کر رہے ہیں، ایک دن دیا جائے۔ 

انہوں نے کہا کہ خصوصی کمیٹی کا اجلاس پی ٹی آئی کی درخواست پر کل تک ملتوی کیا ہے۔

مزید :

قومی -