سوزوکی نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کردیا

سوزوکی نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کردیا
سوزوکی نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (24 نیوز )پاک سوزوکی موٹرز نے اپنی”جی ڈی 110 ایس“ اور ”جی ایس 150“ کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی نے اپنے ڈیلرز اور شو روم مالکان کو خط کےذریعے مطلع کیا ہے کہ سوزوکی ”جی ڈی 110 ایس“ کی نئی قیمت 7 ہزار روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 59 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جو کہ پہلے 3 لاکھ 52 ہزار روپے تھی ،اسی طرح، سوزوکی ”جی ایس 150“ کی قیمت میں بھی 7 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار روپے ہوگئی ہے۔قیمتوں میں اس اضافے میں موٹر سائیکل کی فیکٹری قیمت اور فریٹ چارجز شامل ہیں جو ڈیلرشپ تک پہنچنے پر لاگو ہوتے ہیں،خط میں کہا گیا ہے کہ ’قیمتیں بغیر کسی نوٹس کے تبدیل کی جا سکتی ہیں اور موٹر سائیکل کی ڈیلیوری کے وقت قیمت کا اطلاق ہوگا۔ کسی بھی حکومتی ٹیکس کا بوجھ صارف پر ہوگا۔‘

مزید :

بزنس -