سابق صدر عارف علوی کا کلینک عارضی طور پر کھول دیا گیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ناظر سندھ ہائیکورٹ نے علوی کلینک کراچی کا دورہ کیا۔ عدالت عالیہ کے ناظر نے سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر عارضی طور پر علوی کلینک کھول دیا۔
کلینک سے مریضوں کا ریکارڈ نکال لیا گیا، سابق صدر عارف علوی کی اہلیہ اور صاحبزادے نے کلینک ڈی سیل کرنے کیلئے درخواست دائر کی تھی۔
واضح رہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے سابق صدر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل کر رکھا ہے۔