صوبائی درالحکومت ،ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

صوبائی درالحکومت ،ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کی نقدی،قیمتی سامان ، طلائی زیورات،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ میں بیکری سے دوڈاکولوٹ مار کر کے فرارہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ ڈوسے بیکری میں دوڈاکو گھس آئے اور سٹاف کو یرغمال بنا کر ایک لاکھ 94ہزار کی نقدی لوٹ کر فرارہو گئے۔ گرین ٹاؤن کے رہائشی جاوید اقبال کے گھر سے چور پانچ لاکھ 20ہزار نقدی وزیورات چرا کر لے گئے ۔ ریس کورس میں احمد سلیم اور اسکی فیملی سے ڈاکوؤں نے ایک لاکھ 47ہزاراور بادامی باغ میں شاہد سے ایک لاکھ تین ہزار کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا اور فرار ہوگئے ۔دریں اثناشالیمار میں مبشر،قلعہ گجر سنگھ میں خالد،گلشن راوی میں عثمان،گلشن اقبال میں نوید،نواں کوٹ میں اعجاز،باغبانپو رہ میں غفار،شمالی چھاؤنی میں رحمن،غازی آباد میں رفیق،ستوکتلہ میں کاشف،چوہنگ میں سہیل اچھرہ میں سہیل اور گارڈن ٹاؤن میں رفیع کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -