ہائی کورٹ: دو بھائیوں کے قاتلوں کی پھانسی روکنے کی درخواست مسترد

ہائی کورٹ: دو بھائیوں کے قاتلوں کی پھانسی روکنے کی درخواست مسترد
ہائی کورٹ: دو بھائیوں کے قاتلوں کی پھانسی روکنے کی درخواست مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے2 بھائیوں کے قتل کے جرم میں اخلاق اور شوکت کی پھانسی پر عملدرآمد روکنے کے لئے دائردرخواست خارج کردی۔درخواست گزاروں کے وکیل آفتاب باجوہ نے موقف اختیار کیا کہ کہ شوکت اور اخلاق احمد کے خلاف 2001ءمیں تھانہ سول لائن فیصل آباد میں طارق جاوید اور ظفراقبال کے قتل کا مقدمہ درج کیاگیا، قیدیوں کے ورثاءکی مقتولین کے ورثاءکے ساتھ راضی نامے پر بات چیت چل رہی ہے اور راضی نامے کی درخواست ٹرائل کورٹ میں زیر التواءہے جس پر فیصلہ آنے والا ہے ، اس کے باوجود دونوں قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں جو غیرقانونی اقدام ہے۔ 

انہوں نے استدعا کی کہ ٹرائل کورٹ سے راضی نامہ کی درخواست پر فیصلہ آنے تک قیدی اخلاق احمد اور شوکت کے ڈیتھ وارنٹ پر عملدرآمد روکا جائے،ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے صلح نامہ کی درخواست مسترد کردی ہے جس پر فاضل جج نے یہ درخواست خارج کردی ۔

مزید :

لاہور -