پاکستان اوربھارت کے درمیان پانی کے تنازعہ پرمذاکرات ناکام ،پاکستان نے عالمی بینک سے ثالثی کورٹ کے قیام کا مطالبہ کر دیا
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اوربھارت کے درمیان پانی کے تنازعہ پرمذاکرات ناکام،پاکستان نے معاہدے کے تحت عالمی بینک سے ثالثی کورٹ کے قیام کامطالبہ کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت وفود کی سطح پرمذاکرات ورلڈ بینک ہیڈکوارٹرزمیں ہوئے،بھارت نے کشن گنگا،رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ کی تعمیرپرپاکستان کے تحفظات دورنہ کئے اورپاکستان کی جانب سے کسی بھی آپشن کوقبول کرنے سے انکار کر دیا، رپورٹ کے مطابق بھارت نے ورلڈ بینک کی جانب سے دی گئی تجاویزسے بھی اتفاق نہیں کیا۔