لاہور ضمنی الیکشن، اے این پی کے امیدوار بیگم کلثوم نواز کے حق میں دستبردارہو گئے،نجی ٹی وی کا دعویٰ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کو این اے 120 کے ضمنی الیکشن سے قبل ہی بڑی کامیابی مل گئی،اے این پی کے امیدوار بیگم کلثوم نواز کے حق میں دستبردارہو گئے،نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اے این پی کے امیدوارامیر بہادر ہوتی بیگم کلثوم نواز کے حق میں دستبردارہو گئے ہیں اور ان کی مسلم لیگ کی مرکزی قیادت سے ملاقات بھی ہو چکی ہے ،امیر بہادرہوتی دستبرداری کا اعلان آج شام کریں گے ۔
واضح رہے کہ این اے 120 میں ضمنی الیکشن کل ہو گا، ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن ، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے ۔