حکمرانوں کے پاس عوامی مسائل کا کوئی حل نہیں،سپیکرپنجاب اسمبلی

 حکمرانوں کے پاس عوامی مسائل کا کوئی حل نہیں،سپیکرپنجاب اسمبلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)سپیکرپنجاب اسمبلی محمدسبطین خان نے 22 ویں انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو 2022 کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سپیکر محمد سبطین خان نے ایکسپو سینٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے وزیراعظم عمران خان کی پالیسیاں انسان دوست تھیں، آج ملک برے معاشی حالات سے دوچار ہے۔ حکمرانوں کے پاس عوامی مسائل کا کوئی حل نہیں۔ عمران خان غریب اور ریڑھی چلانے والے کی زندگی خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔سپیکر نے کہا کہ عمران خان نے کرونا جیسی مہلک بیماری سے ملک کو خوش اسلوبی سے نکالا۔ عمران خان عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔ اس انٹرنیشنل ایکسپوسے نہ صرف مرغبانی کی صنعت کو فروغ ملے گا بلکہ اس صنعت میں موجود خامیوں کی نشاندہی ہوگی اور انھیں درست کرنے کا موقع بھی ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سستا گوشت اور انڈے مہیا کر نے میں پولٹری سیکٹر اہم کردار ادا کرسکتاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کیساتھ مل کر نہ صرف اور پولٹری سیکٹر میں ترقی کی شرح کو برقرار رکھنے کیلئے کوششیں کرے گی بلکہ اس کی پیداوار میں خود کفالت اور خود انحصاری کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن ذریعے کو بروئے کار لائے گی۔تقریب میں صوبائی وزیر لائیوسٹاک سردار شہاب الدین،نیدرلینڈ کی سفیر مسز ھینی،  چیئرمین پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن ڈاکٹر سجاد ارشد، چیئرمین IPEX  2022 ڈاکٹر عبدالکریم اور ڈاکٹر عاصم محمود خاں نے شرکت کی۔
سپیکر پنجاب اسمبلی

مزید :

صفحہ آخر -