مشال خان قتل کیس کا از خود نوٹس لینے پر چیف جسٹس کا مشکور ہوں،اسلام کے نام پر بیگناہ کو قتل کرنا کونسا انصاف ہے؟اسفند یار ولی

مشال خان قتل کیس کا از خود نوٹس لینے پر چیف جسٹس کا مشکور ہوں،اسلام کے نام پر ...
مشال خان قتل کیس کا از خود نوٹس لینے پر چیف جسٹس کا مشکور ہوں،اسلام کے نام پر بیگناہ کو قتل کرنا کونسا انصاف ہے؟اسفند یار ولی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)اے این پی رہنما اسفند یارولی نے کہا ہے کہ میں چیف جسٹس کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مشال خان قتل کیس پر از خود نوٹس لیا، اسلام کے نام پرکسی بیگناہ نوجوان کو قتل کرنا کونسا انصاف ہے؟

نتھیا گلی ہوٹل میں آگ، 80فیصد حصہ جل گیا

تفصیلات کے مطابق عوام نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یارولی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مبینہ توہین مذہب کے الزام مشال خان کے قتل میں ملوث افرادکوسرعام پھانسی دی جائے ، چاہے اس میں میرااپنابیٹاکیوں نہ ملوث ہو،صوبے کی صورتحال سنجیدہ ہے اوروزیراعلیٰ چین میں گدھے بیج رہے ہیں،انہیں چاہیے کہ اپنے محل سے باہر نکلیں اور صورتحال کو کنٹرول میں رکھیں۔انہوں نے کہا کہ 2018 سے قبل فاٹا کو صوبے میں ضم کیا جائے اورفاٹا کا اختیار گورنر کی بجائے صوبے کو دینے کے ساتھ ساتھ فاٹا میں صحیح معنوں میں مردم شماری کروائی جائے ،یہی نہیں جنوبی اورشمالی پختونخوا کے درمیان لکیر مٹانا ہوگی۔

مزید :

پشاور -