سٹیج پرکامیڈی کے نئے معیار قائم کئے ہیں،سرفراز وکی

سٹیج پرکامیڈی کے نئے معیار قائم کئے ہیں،سرفراز وکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)کامیڈین سرفراز وکی نے کہا ہے کہ میں ہر سال اپنی سالگرہ گھر پر سادگی سے مناتا ہوں ۔اپنی بیگم کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹنے کا اپنا ہی مزا ہے ۔سٹیج پرکامیڈی کے نئے معیار قائم کئے ہیں ‘ کبھی بھی فحاش جملوں کا سہارا نہیں لیا یہی میری کامیابی کا راز ہے۔سرفراز وکی نے کہا کہ میں جب سے سٹیج پر آیا ہوں ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ نئے انداز اور نیا کلچر متعارف کرواؤں اور اب تک میں اس میں مکمل طور پر کامیاب رہا ہوں یہی وجہ ہے کہ آج سٹیج پر میں ایک منفرد مقام رکھتا ہوں‘ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں نے سٹیج پر بھر پور شہرت حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی اداکاری سے سٹیج پر اداکاری کے نئے معیار قائم کئے ہیں۔

مزید :

کلچر -