آئی فون 15کے صارفین کو بڑا جھٹکا دینے کی تیاری
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) قبل ازیں پرانے آئی فون ماڈلز کی سپورٹ ہی ختم کی جاتی تھی تاہم اب کی بار ایپل کمپنی نے اپنے حالیہ ماڈل آئی فون 15کے صارفین کو بڑا جھٹکا دے دیا ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ایپل کی طرف سے آئندہ ماہ آئی فون 16متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی آئی فون 15کو متروک قرار دینے کی بھی تیاری کر رہی ہے۔
روایتی طور پر ایپل کی طرف سے اپنے کسی آئی فون ماڈل کو اس وقت متروک قرار دیا جاتا ہے اور اس کی سپورٹ ختم کی جاتی ہے جب اسے مارکیٹ میں آئے کم از کم 7سال کا عرصہ گزر چکا ہو، تاہم آئی فون 15کے متعلق کمپنی کی طرف سے غیریقینی طور پر جلدبازی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئی فون 15کے لیے کمپنی کی طرف سے اپنے آپریٹنگ سسٹم کے نئے ورژن ’آئی او ایس 18‘ کی اپ ڈیٹ بھی نہیں دی جائے گی۔ تاہم حیران کن طور پر آئی فون 11سے آئی فون 14تک کے صارفین کو آئی او ایس 18کی اپ ڈیٹ دی جائے گی۔
کمپنی کے اس اقدام کے سبب آئی فون 15کے صارفین کے لیے ان کی ڈیوائسز آئندہ ماہ سے عملاً ناکارہ ہو جائیں گی، کیونکہ کمپنی کی طرف سے آئی او ایس کے علاوہ آئی فون 15کے لیے دیگر سٹینڈرڈ اپ ڈیٹس بھی نہیں دی جائیں گی۔تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کمپنی کی طر ف آئی فون 15کی سپورٹ ختم کرنے میں اس عجلت کا مظاہرہ کیوں کیا گیا ہے۔