’نواز شریف نے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کیلئے اپنے دور میں وفود بھیجے‘ مریم نواز نے ٹویٹ کرکے اپنے ہی پیر پر کلہاڑی مار لی

’نواز شریف نے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کیلئے اپنے دور میں وفود بھیجے‘ ...
’نواز شریف نے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کیلئے اپنے دور میں وفود بھیجے‘ مریم نواز نے ٹویٹ کرکے اپنے ہی پیر پر کلہاڑی مار لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جس دور میں صرف ہی اخبارات ہوا کرتے تھے تو سیاستدان کوئی بھی بیان دے کر اس سے باآسانی مکر جایا کرتے تھے کیونکہ صحافیوں کے پاس ان کی کہی ہوئی بات کا کوئی دستاویزی ثبوت نہیں ہوتا تھا۔ پھر ریکارڈنگ کے آلات آئے تو انہوں نے سیاستدانوں کے یوٹرن کے راستے پر بند باندھ دیا لیکن اب سوشل میڈیا کا زمانہ آیا ہے تو بچنے کا کوئی راستہ ہی باقی نہیں رہ گیا۔

کسی بھی اہم شخصیت کی کہی ہوئی بات کے فوری سکرین شاٹ لے لیے جاتے ہیں جو بعد میں بعض اوقات ڈراؤنے سپنے کا بھی روپ دھار لیتے ہیں اور اسی سیاستدان کیلئے دردِ سر بن جاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ معاملہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ساتھ بھی پیش آیا ہے جب انہوں نے ایک ٹویٹ کی لیکن پھر اپنی غلطی کا احساس ہونے پر انہیں یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کرنا پڑی۔

مریم نواز نے اسرائیلی میڈیا کے موجودہ حکومت کے وفد کے اسرائیل جانے کے حوالے سے دعووں کی مبینہ طور پر تین ٹویٹس کو ری ٹویٹ کیا۔ ان میں سے ایک انڈیپنڈنٹ اردو، دوسرا یہودی میڈیا بیلاز کا ٹویٹ تھا جن میں تحریک انصاف حکومت کے وفد کے اسرائیل جانے کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے۔ مریم نواز کا تیسرا ری ٹویٹ ایک ویڈیو پر مبنی تھا جس میں ایک شخص پاکستان اور اسرائیل کے تعلقات کے حوالے سے بات کر رہا ہے۔

اس ویڈیو میں موجود شخص نور ڈاہری ہیں جو امریکہ کے ایک تھنک ٹینک کے ڈائریکٹر ہیں۔ ویڈیو میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت کے ایک وفد نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے۔

مریم نواز نے ممکنہ طور پر ان کی پوری بات نہیں سنی اور اسے ری ٹویٹ کردیا۔ اس ویڈیو میں نور ڈاہری آگے جا کر یہ بھی دعویٰ کرتے ہیں کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے دور میں اسرائیل سے تعلقات کیلئے دو وفود بھیجے تھے۔ مریم نواز کو جب تک اپنی اس غلطی کا احساس ہوا تب تک ان کے ری ٹویٹ کی ویڈیوز اور سکرین شاٹ بن چکے تھے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکے ہیں۔

نور ڈاہری نے جس چینل سے گفتگو میں پاک اسرائیل تعلقات کے بارے میں دعویٰ کیا تھا اس چینل نے بھی مریم نواز کی اس ’غلطی‘ کا تذکرہ کیا ہے۔ بعد ازاں مریم نواز نے اپنا یہ ری ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا۔