پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد چودھری پرویز الٰہی نے بڑ ا اعلان کر دیا

پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ...
پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد چودھری پرویز الٰہی نے بڑ ا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کے بعد اعلان کیا کہ پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے ، انہیں واپس لوٹا دی ۔

وزیر اعلیٰ ہاوس کی جانب سے بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مونس الٰہی اور حسین الٰہی کے ہمراہ زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کی ،  اجلاس میں  اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔

ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ   ہر فیصلے میں عمران خان کا ساتھ دیں گے ،   پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ امانت انہیں واپس کر دی ہے، عمران خان نے مخالفین کی سیاست کو زیرو کر دیا ہے،  افواہیں پھیلانے والے پہلے کی طرح اب بھی ناکام رہیں گے۔

اس موقع پر چودھری مونس الٰہی نے کہا کہ   عمران خان کی آواز پر لبیک کہیں گے۔