امریکی شہری نے چترال میں مار خور کا مہنگا ترین شکارکرلیا

امریکی شہری نے چترال میں مار خور کا مہنگا ترین شکارکرلیا
امریکی شہری نے چترال میں مار خور کا مہنگا ترین شکارکرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چترال (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی شہری نے چترال میں مار خور کا مہنگا ترین شکارکرلیا۔

مارخور کے شکار کا پرمٹ ٹیکس سمیت 2 لاکھ 32 ہزار امریکی ڈالر میں حاصل کیا گیا۔مارخور کی 2 لاکھ 32 ہزار ڈالر کی بولی تاریخ کی سب سے بڑی بولی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ امریکی شہری نے مارخور کے شکار کا پرمٹ اکتوبر  2023 میں بولی کے ذریعے حاصل کیا تھا۔

خیال رہے کہ مارخور قومی جانور کی حیثیت رکھتا ہے اور اس سے قبل بھی مارخور کے شکار کی بولیاں لگائی جاتی رہی ہیں جس کیلئے دنیا کے مختلف ممالک سے لوگ آتے ہیں۔اس سے قبل ایک امریکی شہری نے 2 کروڑ 20 لاکھ پاکستانی روپے کی بولی لگا کر چترال میں مارخور کا شکار کیا تھا جبکہ استور میں مارخور کے شکار کے لیے ایک لاکھ 86 ہزار ڈالر کی رقم ادا کی گئی تھی۔