جیکب آباد میں سیمنٹ کے ٹرک سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
جیکب آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اے این ایف نے سندھ میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔
اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان کے مطابق جیکب آباد میں اے این ایف نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔دوران آپریشن ضلع خیر پور جانے والے ٹرک کو پکڑا گیا، سیمنٹ کے ٹرک سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔منشیات ٹرک کے خفیہ خانوں میں رکھی گئی تھی، 620 کلو گرام منشیات کی مالیت 3 کروڑ سے زائد ہے۔