چارافراد کی لاشیں برآمد،تین کی شناخت ہوگئی

چارافراد کی لاشیں برآمد،تین کی شناخت ہوگئی
چارافراد کی لاشیں برآمد،تین کی شناخت ہوگئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ژوب کے پہاڑی علاقوں سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں جن میں سے تین کی شناخت ہوگئی۔ لیویز ذرائع کے مطابق علاقے میں لاشوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور لیویز کی نفری موقع پر پہنچ چکی ہے اور لاشوں کو تحویل میں لے لیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق شناخت ہونیوالے تین افراد میں ایک ایمبولینس ڈرائیور اور دولیویز اہلکار شامل ہیں جنہیں دوروز قبل ایک پولیو ورکرسمیت اغواءکرلیاگیاتھا۔

ذرائع نے بتایاکہ علاقے سے پولیو ورکرز بھی اغواءکیے گئے تھے جن کی بازیابی کے لیے گذشتہ روز بھی اسی علاقے میں سرچ آپریشن کیاگیاتھاجس دوران دوخودکش بمباروں نے خود کو اڑالیاتھا۔

مزید : ژوب /اہم خبریں