بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والا سرفراز ذوالفقار سپرد خاک

بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والا سرفراز ذوالفقار سپرد خاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹل (آئی این پی)بھارتی فوج کی فائرنگ سے بٹل گاوں سے تعلق رکھنے والا محنت کش سرفراز ذوالفقارشہید آبائی گاوں میں سپرد خاک ۔بٹل آزاد کشمیر کے علاقے ڈھب میں سکول بچو ں اور طالبات کو تعلیمی ادارے سے واپس لانے دوران بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے بٹل کے گاؤں ڈھب سے تعلق رکھنے والا غریب والدین کا چشم و چراغ سرفراز ذوالفقارجمعہ کے روز سپرد خاک کر دیا گیا ۔سر فراز ذوالفقارکی نماز جنازہ آبائی گاوں میں ادا کی گئی اس موقع پر سخت رقت آمیز مناظر دیکھنے ملے شہید سرفراز ذوالفقارکو قومی اعزازکے ساتھ ڈھب بٹل میں سپر دخاک کیا گیا ۔شہید کی میت کو سلامی دی شہید کو گارڈ آف آنر پیش کرنے کے بعد سپردخا ک کیا گیا اعلی حکام اور حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں گئیں۔
سپرد خاک