وارد نے گلو آل ویک آفر کے نام سے ایک اور پیکج متعارفکرا دیا

وارد نے گلو آل ویک آفر کے نام سے ایک اور پیکج متعارفکرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) وارد نے نوجوان کیلئے خصوصی طور پر’’ گلو آل ویک آفر ‘‘ کے نام سے ایک اور آل اِن ون پیکج متعارف کروا دیا اس پیکج کے تحت صارفین پورا ہفتہ آن نیٹ کالز ، ایس ایم ایس اور موبائل انٹرنیٹ کی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس پیکج میں صارفین کو 100آن نیٹ منٹس ( پیرتا ہفتہ) اور اتوار کو 250 منٹ کی ڈبل ٹریٹ جبکہ 1000 ایس ایم ایس، 250 ایم بی ایس کی سہولت دستیاب ہو گی اور وہ بھی صرف 70 روپے میں ۔ یہ پیکج خاص طور پر نوجوانوں کیلئے پیش کیا گیا ہے جس کے ذریعے وہ پورے دن اپنے دوستوں اور خاندان کے افرادکے ساتھ پورا ہفتہ رابطے میں رہ سکتے ہیں۔ ہفتہ وار ہائی برڈ آفر سے فائدہ اٹھانے کیلئے صارفین کو 7777 پر ’’WO‘‘ لکھ کر ایس ایم ایس کر نا ہوگا۔