وزیراعلیٰ مریم نواز نے القادر یونیورسٹی کے طلبا ءکو بڑی خوشخبری سنا دی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے القادر یونیورسٹی کے طلبا ءکو بڑی خوشخبری سنا دی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے القادر یونیورسٹی کے طلبا ءکو بڑی خوشخبری سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ آج 190ملین پاؤنڈ کیس کافیصلہ آیا،عدالتی فیصلے میں القادر یونیورسٹی سرکاری تحویل میں دیدی گئی، اب وہ یونیورسٹی میرے پاس آ گئی ہے،القادر یونیورسٹی کے طلبا ءکو بھی سکالر شپ دی جائے گی۔

اوکاڑہ میں طلبا ءتقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ آج کے فیصلے کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی،القادر ٹرسٹ کیس میں چوری ثابت ہوئی ،یہ پہلا وزیراعظم ہے جو چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،بانی پی ٹی آئی پہلے وزیراعظم ہیں جن کو کرپشن پر سزا سنائی گئی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ یہ شخص اسی اڈیالہ جیل میں ہے جس میں نوازشریف اور میں قید تھے،میرے سیل میں کیمرے لگائے گئے تھے،جیل میں ایک وقت کا کھانا دیا جاتا تھا، اچھی بات ہے میرا وزن کم ہو گیا۔

ان کاکہناتھا کہ  وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا، اس شخص کو جیل میں اچھا کھانا اور دیگر سہولیات مل رہی ہیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔