وہاڑی ‘ لوکل گورنمنٹ افسروں ‘ ملازمین کا ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر دفتر پر دھاوا

  وہاڑی ‘ لوکل گورنمنٹ افسروں ‘ ملازمین کا ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر دفتر پر دھاوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی)محکمہ لوکل گورنمنٹ افسران و ملازمین کا مبینہ طور پر ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر آفس پر مبینہ دھاوا لوکل گورنمنٹ ملازمین کی آفس پر قبضہ کی کوشش جس پرمحکمہ خوراک ملازمین کی مداخلت پر نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی‘واقعات کے مطابق ڈسٹرکٹ لوکل (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

گورنمنٹ اور محکمہ خوراک کے دفاترایک ہی احاطہ میں واقع ہے گزشتہ روز محکمہ لوکل گورنمنٹ افسران و ملازمین ڈپٹی ڈائریکٹر رشید جنجوعہ کی قیادت میں مبینہ طور پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر آفس میں گھس گئے اور مبینہ طور پر مین گیٹ کو تالہ لگا کرفوڈ کنٹرولر آفس پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جس پر محکمہ خوراک کے ملازمین کی مداخلت پر نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر آفس مچھلی منڈی کا منظر پیش کرتا رہا تاہم دیگر ملازمین کی مداخلت پر لڑائی ہوتے ہوتے رہ گئی محکمہ لوکل گورنمنٹ افسران و ملازمین کی مبینہ غنڈہ گردی کے خلاف محکمہ خوراک کے ملازمین نے ضلعی نائب صدر اپیکا محمد انوارکی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہرین میں رانا امتیاز، محمد خاں ، محمد ناصر، علی گجر، ملک دلمیر، رانا راشد، حافظ عطاء محمد، علی حسنین،احمد نواز،الیاس،سرور وڑاءچ،ہمایوں شوکت، اعجاز رشید،محمد اسلم شامل تھے اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مسعود اسلم نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا 18 سال سے آفس اس جگہ کام کررہا ہے اگر دفتر خالی کروانا ہے تو ڈپٹی کمشنر ہ میں دوسرا دفتر دے کرخالی کروا لیں محکمہ لوکل گورنمنٹ افسران و ملازمین کی مبینہ غنڈہ گردی کی پرزور مذمت کرتے ہیں جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لوکل گورنمنٹ رشید جنجوعہ کا کہنا ہے کہ یہ جگہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کی ہے ہمارے پاس اس جگہ کی ملکیت کا لیٹر موجود ہے جو ڈپٹی کمشنر نے ہ میں دیا ہے تاہم دونوں فریقوں کے درمیان بیٹھ کر بات کرنے پر اتفاق کیا گیا آخری اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے دونوں محکموں کے سربراہان کو اپنے آفس میں طلب کر لیا ہے ۔

طلب