لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی ریسکیو کی تقرری کیخلاف درخواست مسترد کر دی

لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی ریسکیو کی تقرری کیخلاف درخواست مسترد کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کور ٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے پنجاب ایمرجنسی سروس 1122کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کے تقررکے خلاف دائر ڈاکٹر احمد رضا کی درخواست ناقابل سماعت قراردے کر مسترد کردی،درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیارکیا گیا تھا کہ 6جنوری 2020ء کو ڈاکٹر رضوان نصیر کے کنٹریکٹ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیالیکن اس بابت قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے،فاضل جج نے قراردیا کہ ریکارڈ سے پتہ چلتاہے کہ درخواست گزار ڈاکٹر احمد رضا کے خلاف ڈاکٹر رضوان نصیر نے مختلف ڈسپلنری ایکشن لئے تھے اور درخواست گزار نوکری سے برطرف بھی ہوگیا تھا لیکن اپیلٹ اتھارٹی نے اسے بحال کیا،ریکارڈ پر کافی مواد موجود ہے جس سے لگتاہے کہ درخواست گزار کو ڈاکٹر رضوان نصیر پر ذاتی غصہ ہے، درخواست گزار ڈی جی ریسکیو 1122کے خلاف کیس ثابت کرنے میں ناکام رہاہے،ان حالات میں عدالت معاملے میں مداخلت نہیں کرسکتی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔
درخواست مسترد

مزید :

صفحہ آخر -