حکومت نے دھاندلی کا آغاز کر دیا، معظم جتوئی کے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا ,شہباز گل

مظفر گڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ حکومت نے دھاندلی کا آغاز کر دیا ہے ،ہمارے امیدوار معظم جتوئی کے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ سٹیشن 44اور 46سے باہر نکال دیا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق پی ٹی آئی رہنماکا کہنا تھا کہ معظم جتوئی کے پولنگ ایجنٹس کو خالی ڈبے اور بیلٹ پیپر نہیں چیک کرنے دیئے جا رہے اور انہیں پولنگ سٹیشن سے باہر نکال دیا گیا ہے۔