گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کی دانش سعدیہ بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب
گلگت(ڈیلی پاکستان آن لائن) گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کی دانش سعدیہ بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب ہو گئیں۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کی دانش سعدیہ کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے،جس پر انہیں بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی منتخب کرلیا گیا،ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی 3بجے عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔