خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں عید پر ڈبل سواری، اسلحے کی نمائش پر پابندی

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں عید پر ڈبل سواری، اسلحے کی نمائش پر پابندی
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں عید پر ڈبل سواری، اسلحے کی نمائش پر پابندی
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں عید الفطر کے موقع پر ناخوشگوار واقعات سے بچنے کیلئے  دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

ڈپٹی کمشنر بونیر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ عید کے روز سے اگلے 10 دن تک دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے۔ اس عرصے کے درمیان ڈبل سواری، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش سمیت پٹاخوں کی خریدوفروخت اور پریشر ہارن پر مکمل پابندی ہوگی۔

ادھر مالاکنڈ میں بھی ضلعی انتظامیہ نے آتشبازی اورہوائی فائرنگ پرپابندی عائد کردی ہے، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا کہ ایک ماہ کےلیےدفعہ144 نافذکر دی گئی ہے جس کے تحت نہروں اور دریاؤں میں نہانے پر بھی پابندی ہوگی۔