کورونا پھیل رہا، حکمران دن رات عوام کو ڈرانے دھمکانے میں لگے ہوئے ہیں: سراج الحق

کورونا پھیل رہا، حکمران دن رات عوام کو ڈرانے دھمکانے میں لگے ہوئے ہیں: سراج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی) امیر جماعت اسلامی پاکستا ن سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ ملک پر غیر سنجیدہ شہزادوں کی حکومت ہے جو روزانہ ہوائی گھوڑے پر سوار ہو کر منصوبے بناتے ہیں، حکومت کی غیر سنجیدگی کا یہ ثبوت ہے کہ کرونا وبا کو ساڑھے تین ماہ ہو گئے مگر ایک بار بھی ملک کی سیاسی جماعتوں اور قیادت سے مشاورت کے لیے رابطہ نہیں کیا گیا، الخدمت فاؤنڈیشن اور دیگر تنظیمیں جو کرونا متاثرین کی مدد کر کے حکومت کا ہاتھ بٹا رہی ہیں، ان سے رابطہ کرنا بھی کسی نے گوارا نہیں کیا۔ اندھی گونگی اور بہری حکومت نے قوم کے تین ماہ ضائع کردیے اب کرونا جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہا ہے اور حکمران دن رات عوا م کو ڈرانے دھمکانے میں لگے ہوئے ہیں۔ جو وزراء عوام کو جاہل کہتے ہیں وہ در اصل خود عقل و خرد سے عاری ہیں اور اپنے ووٹرز کو جاہل کہہ رہے ہیں۔ اس حکومت کے لیے چوروں کو پکڑنا مشکل ہے۔ چینی، آٹا چور اور لینڈ مافیا کل بھی حکومت میں موجود تھا اور آج بھی حکومت میں شامل ہے۔ کرونا کے خلاف صف اول میں لڑنے والے ڈاکٹروں کو بھی حکومت جانی و مالی تحفظ نہیں دے سکی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں پیمااور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف، پیما اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی و صوبائی نمائندے اور امیر جماعت لاہور ذکر اللہ مجاہد بھی موجود تھے۔ وفد کی قیادت ڈاکٹر شعیب نیازی اور ڈاکٹر شکیل نے کی۔ ڈاکٹرز کے نمائندوں نے سینیٹر سراج الحق کو اپنے مطالبات سے بھی آگاہ کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ڈاکٹر ز جان پر کھیل کر کرونا مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔
سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -