حافظ آباد میں 13 مسلح ملزمان کی ایک شخص پر فائرنگ، لاش پر گولیاں برسانے کی ویڈیو بناتے رہے
حافظ آباد (ویب ڈیسک) نواحی علاقے چاہ چورہ میں 13 مسلح ملزمان نے دیرینہ دشمنی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے انور ملاح نامی شخص کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔
ملزمان نےعلاقے میں دہشت پھیلانے کی غرض سے مقتول کی لاش پر فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو بھی بنائی اور سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔تھانہ جلالپور بھٹیاں کی پولیس نے مقتول کی بیوی کی مدعیت میں 13 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انور ملاح کی امیر ملاح گروپ سے دشمنی چلی آرہی تھی جس پر اس کے مخالفین نے اس پر اس وقت دھاوا بول کر فائرنگ کی جب وہ دریا کے کنارے بیلے میں کام کررہا تھا۔