سونف کے وہ فوائد جن سے بیشتر لوگ لاعلم ہیں

سونف کے وہ فوائد جن سے بیشتر لوگ لاعلم ہیں
سونف کے وہ فوائد جن سے بیشتر لوگ لاعلم ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک)دماغ کی کمزوری یا چکر آنا 6 ماشہسونف چینی ملا کر روزانہ کھائیں۔نزلہ زکان کے لئے ایک تولہ سونف کوٹ کر آدھ کلو پانی میں بھگو کر 3 گھنٹے بعد جوش دیں، آدھا پاؤ رہ جائے تو چینی ملا کر صبح شام پئیں۔ کچی بھونی سونف ایک تولہ، 3 تولہ شکر کے ساتھ آدھ کلو پانی میں جوش دیں۔ آدھ پاؤ رہجائے، گرم گرم پلائیں۔ سونف کے سبز پتوں کو کوٹ کر رس نکال کر کھرل کریں۔ اتنا کہ تمام رس خشک کرکے سفوف بنالیں۔ خوب کھرل کریں۔ سرمہ کی طرح رات کو تین تین سلائیں آنکھوں میں ڈالیں۔ موتیا بند کے شروع میں بہت کارآمد ہے۔ سونف ایک تولہ پیس کر چینی ملا کر گائے کے گرم دودھ کے ساتھ کھالیں۔ آنکھوں کو فائدہ ہے۔ دمہ میں ایک تولہ سونف آدھا سیر پانی میں جوش دیں۔آدھا رہ جائے، شہد ملا کر پلادیں۔ ہر قسم کی کھانسی میں مفید ہے۔ سونف چبانے سے منہ کی بدبو ختم ہوجاتی ہے۔ پیٹ کا درد ٹھیک ہوجاتا ہے۔ کچی بھونی سونف میں ہم وزن چینی ملا کر 4-3 بار گائے کے دودھ کے ساتھ دیں۔ اسہال میں مفید ہے۔ ایک پاؤ سونف، مصری ایک پاؤ کوٹ کر سفوف بنالیں۔ روزانہ صبح شام ڈیڑھ تولہگ رم دودھ کے ساتھ کھائیں۔ دودھ کی کمی پوری کرتا ہے۔ بخار میں ایک تولہ سونف، 8 لونگ 2 کلو پانی کا جوشاندہ بنائیں، پاؤ بھر رہ جائے تو ڈھالہ تولہ شکر ملا کر چھان کر گرم گرم پلائیں اور چادر اوڑھادیں، پسینہ آکر بخار اتر جائے گا۔

مزید :

تعلیم و صحت -