شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی وفات پر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں تعزیتی ریفرنس

شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی وفات پر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں تعزیتی ...
شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی وفات پر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں تعزیتی ریفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر)  پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ہوا، جس کا اہتمام  پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چودھری خالد حسین نے بلا شرکت غیرے کیا تھا-  

تعزیتی  اجلاس میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں اور سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں نے بھی شرکت کی- اس موقع پر مرحوم کے لیے قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی-

تعزیتی اجلاس میں موجود لوگوں نے مرحوم صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا  اور رب کریم سے ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا  کی-