ٹیچر کے خاندان کا شادی سے انکار،نوجوان اسلحہ لےکرکالج پہنچ گیا
جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن)جہلم کے نجی کالج میں سابق طالبعلم کالج میں اسلحہ لے کر داخل ہوگیا۔ملزم نے کئی گھنٹے تک طالبات کو یرغمال بنائے رکھا.
پولیس کے مطابق ملزم کالج کی ٹیچر سے شادی کرنا چاہتا تھا،نجی کالج میں سابق طالبعلم اسلحہ لیکر پہنچ گیا،ملزم کے مطابق وہ کالج کی ٹیچر کیساتھ شادی کرنا چاہتا تھا،نوجوان نے خاندان کے انکار پر دلبرداشتہ ہو کر یہ اقدام اٹھایا ہے،ملزم کی جانب سے کئی گھنٹے تک طالبات کو یرغمال بنائے رکھا گیا، ملزم کی جانب سے کالج ٹیچر کے سامنے خود سوزی کی کوشش بھی کی گئی ہے،واقعہ کی اطلاع ملنے پر موقع سے ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔