بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ٹیریان کیس ایک سال بعد سماعت کیلئےمقرر 

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ٹیریان کیس ایک سال بعد سماعت کیلئےمقرر 
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ٹیریان کیس ایک سال بعد سماعت کیلئےمقرر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف ٹیریان کیس ایک سال بعد سماعت کیلئےمقرر کردیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کا تین لارجر بینچ 21 مئی کو ٹیریان کیس کی سماعت کرے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی میں نیا لارجر بینچ تشکیل دے دیا،جسٹس ارباب محمد طاہر ، جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی بینچ کا حصہ ہوں گے،چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا،جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر بھی بینچ کا حصہ تھے۔