خاتون کا قابل اعتراض مواد واٹس ایپ پر شیئر ، ایف آئی اے نے شکایت ملنے پر 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا
ایبٹ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے سائبر کرائم نے خاتون کو آن لائن جنسی ہراساں کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی "دنیا نیوز" کے مطابق ملزمان خاتون کو دھمکیاں دیتے رہے اور دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے کیلئے انٹرنیشنل واٹس ایپ نمبر استعمال کر رہے تھے۔
خاتون نے مسلسل بلیک میلنگ سے تنگ آ کر ایف آئی اے کو شکایت کی جس پر 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا، ملزمان سے 4 موبائل فون اور سمز برآمد کر لی گئیں۔