ایلون مسک کاایک اور انقلابی منصوبہ بنانے کا اعلان، انسان دنیا میں کہیں بھی ایک گھنٹے سے کم وقت میں پہنچ جائیں گے

ایلون مسک کاایک اور انقلابی منصوبہ بنانے کا اعلان، انسان دنیا میں کہیں بھی ...
ایلون مسک کاایک اور انقلابی منصوبہ بنانے کا اعلان، انسان دنیا میں کہیں بھی ایک گھنٹے سے کم وقت میں پہنچ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ٹوئٹر جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک دنیا بھر میں راکٹ پلیٹ فارم قائم کرنا چاہتے ہیں تاکہ لوگوں کو تیزترین سفری سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
جیو نیوز کے مطابق ان کی کمپنی اسپیس ایکس دنیا کے تمام شہروں کے درمیان سفر کو ایک گھنٹے کے اندر ممکن بنانے کی خواہشمند ہے جس کے لیے اسٹار شپ کو استعمال کیا جائے گا۔ایلون مسک نے ایک ایکس (ٹوئٹر) پوسٹ میں بتایا کہ ان کا 'ارتھ ٹو ارتھ' اسپیس ٹریول پراجیکٹ ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد ممکن ہونے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے لوگ زمین کے دوسرے حصے تک آواز کی رفتار سے 20 گنا زیادہ رفتار سے سفر کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ 'میرے خیال میں اگر ہم دنیا کے کسی بھی حصے میں ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں سفر کرسکیں تو دنیا حقیقی معنوں میں قابل رسائی ہوجائے گی۔سٹار شپ کے ذریعے لاس اینجلس سے کراچی کا سفر 30 منٹ، لندن سے نیویارک کا سفر 29 اور نیویارک اور شنگھائی کے درمیان سفر 39 منٹ طے ہوسکے گا یا کم از کم اسپیس ایکس کا تو یہی تخمینہ ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -